ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو : پولس اہلکاروں کی ہتک اور سواری چڑھانےکےالزام میں انجان نوجوانوں پر کیس درج

منگلورو : پولس اہلکاروں کی ہتک اور سواری چڑھانےکےالزام میں انجان نوجوانوں پر کیس درج

Sun, 29 May 2022 19:46:08    S.O. News Service

منگلورو  :29؍مئی  (ایس اؤ نیوز) شہر کے نواحی علاقے کنور میں 27مئی کو منعقدہ ایس ڈی پی آئی کے سماویش کے دوران کوڈے کل چیک پوسٹ کے قریب پولس اہلکاروں کی ہتک کئے جانے اور سواری چڑھانے کی کوشش کئے جانےکے متعلق انجان ملزموں کے خلاف کنکناڑی پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

منگلورو مشرقی پولس تھانہ کے اے ایس آئی چندرشیکھر نے شکایت دی ہے  کہ۔ کے ٹی ایم بائک کے دو سوار ، اسکوٹر کے دوسوار، کارڈ رائیور اور دیگر افراد کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ ہتک کرنےوالوں کے ہاتھوں میں ایس ڈی پی آئی کاجھنڈا تھا اور اس کی وڈیوکلپ وائر ل ہوئی ہے۔

کنور دیہات کے ڈاکٹر شیام پرساد شٹی میدان میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام  منعقدہ ’عوامی اقتدار ‘ سماویش کے دوران سکیورٹی کےلئے تعینات عملے کو پڈیل کی طرف سے آنے والے سواروں نے بیاری زبان میں گالی گلوج کرتےہوئے تیز رفتاری کے ساتھ چلے گئے۔ فرائض انجام دینےو الے کانسٹبل سنگن گوڈر پر سواری چڑھانےکی کوشش کی گئی، اس موقع پر انہوں نے  جمپ کرکے اپنی  جان بچائی ہے۔ پولس کو اپنے فرائض کے دوران روکنے ، ہتک کرنے اور ڈیوٹی پر تعینات پولس کو ذہنی طورپر اذیت دئیےجانے کے متعلق کیس درج ہواہے۔


Share: